ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی شہیدسب انسپکٹر کے اہلخانہ سے ملاقات
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ا نکے اہلخانہ کی خیریت دریافت کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
اس سلسلے میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز خالد سعید نے شہید سب انسپکٹر دلدار اشرف کے گھر جا کر انکے اہلخانہ سے ملاقات پرخیریت دریافت کی۔اس موقع پر لائن افسر احسان الحق، انچارج ویلفیئر و شہدا برانچ پولیس لائنزو دیگر پولیس افسر بھی موجود تھے ۔سب انسپکٹر دلدار اشرف 22 جون 2005 کو تھانہ کاہنہ کے علاقے میںمقابلے کے دوران شہید ہوگئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments