بغیر لائسنس ڈرائیونگ، کم عمر ڈرائیورز کیخلاف آج سخت کارروائی کا حکم

 بغیر لائسنس ڈرائیونگ، کم عمر ڈرائیورز کیخلاف آج سخت کارروائی کا حکم

لاہور (کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہورنے کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس گاڑی و موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف آج اتوار کو خصوصی جنرل ہولڈ اپ اور سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔

تیز رفتاری، خطرناک ڈرائیونگ اور سڑکوں پر ہلڑ بازی پر فوری مقدمات درج کیے جائینگے ۔سی ٹی اوعبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ اتوار کو کم عمر ڈرائیورز موٹرسائیکل، گاڑیاں اور رکشے لیکر سڑکوں پر آجاتے ہیں، جس سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ بچوں کی کار و موٹرسائیکل ڈرائیونگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...