وارڈن کا وائرلیس سیٹ لیکر فرار ہونیوالا موٹرسائیکل سوار گرفتار

وارڈن کا وائرلیس سیٹ لیکر فرار  ہونیوالا موٹرسائیکل سوار گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گورنر ہاؤس کے قریب ٹریفک وارڈن کا وائرلیس سیٹ لے کر فرار ہونے والے موٹرسائیکل سوار کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا۔

وارڈن نے تیز رفتاری اور خطرناک انداز میں موٹرسائیکل چلانے پر روکنے کی کوشش کی تو ملزم قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے وارڈن کا وائرلیس سیٹ لے کر فرار ہو گیا۔واقعے کے بعد سیف سٹی ٹیم نے کیمروں کی فوٹیجز کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے ملزم کی نشاندہی کرکے معلومات فراہم کیں جس پر پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...