50 کلومیٹر سے زائد فاصلے کے سکول ٹرپس پر پابندی عائد
ایجوکیشن اتھارٹیز کوسرکاری ونجی سکولزکو پابندی پر سختی سے عمل کرانیکی ہدایت سرکاری سکولوں میں سکیورٹی، نظم و ضبط ،تعلیمی سرگرمیوں کی سخت نگرانی کا بھی حکم
لاہور(خبر نگار)سکولوں کے تفریحی اور مطالعاتی دوروں کے دوران حادثات کے خدشات پرمحکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کے 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے کے ٹرپس پر پابندی عائد کردی ۔ پابندی کے احکامات فوری نافذ اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گے ۔ محکمہ اسکول یجوکیشن نے حادثات اور طلبہ کی حفاظت کے پیش پرسکولوں کو 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے کے ٹرپس لیجانے سے روک دیا۔سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو تمام سرکاری و نجی سکولوں کے سربراہان کو پابندی کے احکامات جاری کرنے اور طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ دریں اثناسرکاری سکولوں میں سکیورٹی، نظم و ضبط اور تعلیمی سرگرمیوں کی سخت نگرانی کا حکم،سکول اوقات میں اجازت کے بغیر کسی طالبعلم کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو تمام سکولوں میں مذکورہ حوالوں سے احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔ احکامات کی خلاف ورزی پر ہیڈ ٹیچرز، اساتذہ اور عملے کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں اور امتحانی تیاری پیکٹا کے نصاب اور امتحانی پیٹرن کے مطابق کرانے کی بھی ہدایت گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments