بجلی کا کنکشن منقطع ،درخواست پر معاملہ تین روز میں حل کرنے کی ہدایت
ہائیکورٹ ملتان بینچ نے بجلی کا میٹر منقطع کرنے کیخلاف درخواست پر چیف ایگزیکٹو میپکو کو 3روز میں معاملہ حل کرنیکا حکم دیا ہے ۔
ملتان(جنرل رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے بجلی کا میٹر منقطع کرنے کیخلاف درخواست پر چیف ایگزیکٹو میپکو کو 3روز میں معاملہ حل کرنیکا حکم دیا ہے ۔ فاضل عدالت میں شمس آباد ملتان کے مظہر عباس نے درخواست دائر کی تھی کہ میپکو نے 24نومبر 2018کو اس کے گھر کا بجلی کا کنکشن منقطع کر دیا تھا اور تاحال کنکشن بحال نہیں کیا گیا حالانکہ اس کی جانب سے میپکو کے تمام واجبات ادا شدہ ہیں۔