اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں،شیر علی گورچانی

 اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں،شیر علی گورچانی

گزشتہ دنوں میرے گھر نیب کی ٹیم کے چھاپے میں کوئی حقیقت نہیں ،سابق ڈپٹی سپیکر

کوٹلہ دیوان (نامہ نگار، ) دامن صاف ہے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں،گزشتہ دنوں میرے گھر پر نیب کی ٹیم کے چھاپے میں کوئی حقیقت نہیں ، الزامات کا پہلے بھی سامنا کیا اب بھی کروں گا ،مخالفین کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،نیب سے کلین چٹ لے چکا ہو ں ،نیب دو مرتبہ میرے خلاف دی گئی درخواستوں پر چھان بین کرچکا ہے ، نیب ٹیم نے نہ تو کوئی گھر سیل کیا اور نہ ہی چھاپہ مارا ہے ، البتہ اے سی آفس سے بے نامی جائیدادوں کی تفصیل مانگ لی ہے لیکن میری کوئی بے نامی جائیدادیں نہیں ہیں، ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ میرے خلاف چلائی گئی بے بنیاد اور من گھڑت خبر سے گورچانی گروپ کے لاکھوں چاہنے والوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں