پولیس کی کارروائیاں،46ملزموں کو گرفتار کرلیا
8منشیات فروش، 3قمار باز ، 3اشتہاری 4 عدالتی مفرور پکڑے گئے
ملتان(کرائم رپورٹر )ملتان پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 46 ملزموں کو گرفتار کر لیا جن میں 8منشیات فروش، 3 قمار باز ، 2 پتنگ فروش، 3اشتہاری 4 عدالتی مفرور اور 15 رہائی یافتہ عادی مجرم شامل ہیں ۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 11 افراد کوپکڑ لیا گیاگرفتار ملزموں سے 15 لٹر شراب،6بوتل ولائتی شراب، 3495 گرام چرس،270 پتنگیں معہ 22 گوٹے ڈور اور وٹک رقم 38ہزر روپے برآمد کر لئے گئے ۔