چوک سرور شہید میں مسیحی خاندا نوں کو تحفظ دیا جائے :عطا سلطا ن

چوک سرور شہید میں مسیحی خاندا نوں  کو تحفظ دیا جائے :عطا سلطا ن

چیئر مین کیتھو لک چرچ و مسیحی اتحاد کو نسل چوک سرور شہید فادر عطا سلطا ن نے سیکرٹری ہیو من رائٹس پنجاب کو دی گئی تحریری درخواست میں کہا ہے کہ مسیحی برادری گذشتہ پچاس سال سے بنجر ، ریگستان زمین کو قابل کا شت بنا رہی ہے ،بنجر زمین کا 1/2حصہ قابل کا شت بنا چکی ہے

چوک سرور شہید (نمائندہ دنیا) مسیحی برادری چوک سرور شہید میں تقریبا 1100 خاندان رہائش پذیر ہیں ،بنجر زمین قابل کا شت ہو نے پر قبضہ گروپوں نے ہمارے بہت سے خاندا نوں کو بے گھر کر دیا ہے ، انہوں نے مطا لبہ کیا ہے کہ آباد کار مسیحی خاندا نوں کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے اور ملکا نہ حقوق دئیے جائیں اور بیوہ ، معذور ، عمر رسیدہ افراد کو حکو مت مالی امداد بھی دے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں