الخدمت فاؤنڈیشن :آرفن بچوں اور فیملیز میں گفٹ تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن :آرفن بچوں اور فیملیز میں گفٹ تقسیم

پروگرام میں 557 بچے 334 فیملیز رجسٹرڈ ہیں : ڈاکٹر صفدر ہاشمی

ملتان(خبرنگارخصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن ملتان کے زیر اہتمام آرفن بچوں اور فیملیز کے لیے عید گفٹ کی تقسیم کے پروگرام کا انعقاد ہوا تقریب کے مہمان خصوصی خواجہ جلال الدین رومی اور کنزو اے جی گروپ کے ہیڈ ایمپورٹس و ہیڈ آرفن کیئر پروگرام الخدمت فاؤنڈیشن محمد فہیم آصف تھے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور آرفن کیئر پروگرام کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 37 بچوں سے جس پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا اس پروگرام میں 557 بچے اور 334 فیملیز رجسٹرڈ ہیں جو کہ اس سال کے آخر تک اس میں 200 بچوں کا مزید اضافہ ہوجائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جلال الدین رومی نے کہا کوئی الخدمت کے پاس رجسٹر باہمت آرفن بچہ کسی پروفیشن کی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے ہم الخدمت کے تعاون سے اس کی مکمل سپورٹ کریں گے ۔25 بچوں کی تعلیمی کفالت ہم اپنے ذمہ لیتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ملتان کی سرگرمیوں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت سے ہی اللہ کی رضا کو حاصل کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کا آرفن پروگرام ہو یا مائیکرو فنانس پروگرام یا کلین واٹر پروجیکٹ اس کی ایسی مثالیں ہیں جو عوام کے لیے اللہ کی رضا کے حصول کے لیے کام کررہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر اشرف علی عتیق نے جنوبی پنجاب میں جاری پروجیکٹس کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں