وزیر اعظم کے دورے سے پاک ، سعودیہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے :عامر ڈوگر

وزیر اعظم کے دورے سے پاک ، سعودیہ  تعلقات مزید مضبوط ہونگے :عامر ڈوگر

وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کے کامیاب دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہونگے

ملتان( نیوز رپورٹر)اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل بھی حل ھوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف وومن ونگ جنوبی پنجاب کی سیکٹری جنرل قربان فاطمہ سے بات چیت میں کیا اس موقع پر میاں فاروق احمد اور چوہدری احسان بھی ان کے ہمراہ تھے قربان فاطمہ اور تحریک انصاف کے رہنما وں نے ملک عامر ڈوگر سے ان کے سسر اور اساس کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ملک عامر ڈوگر نے وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہمیں تحریک انصاف کے کارکنوں پر فخر ھے جو ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شرکت کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں