ماچھیوال :چکن،مٹن اور بیف کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

ماچھیوال :چکن،مٹن اور بیف کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

چکن 420سے 450 ،بڑا گوشت 550جبکہ بکرے کو گوشت 12سوتک بکنے لگا

ماچھیوال (نامہ نگار )عید قریب آتے ہی ماچھیوال اور گردونواح میں چکن،مٹن اور بیف کی قیمتیں آسمان سے چھونے لگیں انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث چکن 420سے 450 روپے فی کلو،بڑا گوشت 550روپے کلو جبکہ بکرے کا گوشت 1000 سے 1200 سو روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے جس سے غریب طبقہ شدید پریشان ہیں ناجائز منافع خوروں کی من مانی کے سبب مزدور اور دیہاڑی دار لوگ عید کے تہوار پر بھی اپنے بچوں کو گوشت کھلانے سے محروم ہورہے ہیں شہریوں عباد الحق ،مقبول حسین اسلام دین جٹ،طاہر ،جمشید ،میاں نواز، محمد خالد غفاری ،غلام رسول ،محمد خالد ،تاج دین و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ملتان سمیت دیگر حکام سے فوری نوٹس لے کر عید کے موقع پر گوشت کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں