کوٹ ادو:7افراد کی قتل کی اطلاع جھوٹی کال کرنے پر کالر گرفتار

کوٹ ادو:7افراد کی قتل کی اطلاع جھوٹی کال کرنے پر کالر گرفتار

کوٹ ادو کے نواحی چک نمبر 593 ٹی ڈی اے کے نسیم خان ناصر پٹھان نے 15 پر کال کی کہ یہاں لڑائی ہوگئی ہے اور7 افراد قتل ہوگئے ہیں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)7 قتلوں کی اطلاع پرپولیس کے اوسان خطا ہو گئے اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،پولیس جب موقع پر پہنچی تو وہاں لڑائی میں صرف ایک شخص کالر نسیم خان پٹھان کا بیٹا ہاشم خان زخمی تھا،پولیس چوک سرور شہید نے جھوٹے کالرنسیم خان پٹھان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف جھوٹی کال کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں