شجاع آباد:ڈی ایف سی اور اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف احتجاج

شجاع آباد:ڈی ایف سی اور  اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف احتجاج

مقامی سیڈ ز کے مالک شیز زمان نے کمپنی کے ملازمین اور کسانوں کے ہمراہ ڈی ایف سی اور اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف احتجاج کر تے ہوئے میڈیا کو بتا تے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر شجا ع آباد مڈل مین جو پانچ ہزار ،دس ہزار من گندم سٹاک کرتے ہیں

شجاع آباد، سکندرآباد(نامہ نگار)انہیں کچھ نہیں کہتے جبکہ جن کے پاس کم ہوتی ہے ان کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے ۔شیرزمان نے الزام لگایا کہ ڈی ایف سی فوڈ شجا ع آباد نے پہلے مجھ سے فی گاڑی رشوت طلب کی جب میں نے نہیں دی تو مجھے ہراساں کر نے لگے اور میرے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ میرے پاس تمام کاغذات مکمل ہیں۔عدالتی احکامات کو بھی نظر انداز کر دیا گیا ہے مظاہرین نے متعلقہ اعلیٰ افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں