خانیوال کی پرائیویٹ لیبارٹریز کو میکانزم 100فیصد کرنیکا حکم

خانیوال کی پرائیویٹ لیبارٹریز کو میکانزم 100فیصد کرنیکا حکم

ڈرگ انسپکرٹرز آکسیجن کی سپلائی برقرار رکھنے کیلئے کڑی نگرانی کریں،ڈپٹی کمشنر

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ خانیوال نے پرائیویٹ لیبارٹریز کو کورونا ٹیسٹس سیمپلز اور اپ لوڈنگ میکانزم 100 فیصد کرنے کے احکامات دیدئیے اس ضمن میں محکمہ صحت کو حکم نہ ماننے والی لیبارٹری سیل کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے جبکہ ڈرگ انسپکرٹرز کو آکسیجن کی سپلائی برقرار رکھنے کیلئے مارکیٹ کی کڑی نگرانی کی ہدایت بھی کردی گئی ہے ،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت چھٹی کے دن بھی کورونا کی صورتحال بارے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاک فوج کے افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز،سی ای او ہیلتھ،سیکرٹری آر ٹی اے ,ڈی او انڈسٹریز و دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی،اس موقع پر کرنل زوہیب نے پرائیویٹ لیبارٹریز، ویکسی نیشن سنٹرز اور ہسپتالوں میں سہولیات بارے ابزرویشن رپورٹ پیش کی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹرز چیکنگ کے دوران ماسکس کی کوالٹی اور نرخ کا بھی جائزہ لیں سرکاری ہسپتالوں اور ویکسینیشن سنٹرز پر فرنٹ لائن فائٹرز کو حفاظتی سامان کی فراہمی جاری رکھی جائے -انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی سپلائی برقرار رکھنے کے لئے منڈیاں کھلی رہیں گی،لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں