ضلعی انتظامیہ کے ماسک نہ پہننے والے 4شہریوں کو جرمانے

ضلعی انتظامیہ کے ماسک نہ پہننے والے 4شہریوں کو جرمانے

ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کے مطابق ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو جرمانے کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے

ملتان(کورٹ رپورٹر)ماسک نہ پہننے پر4 شہریوں کو پانچ، پانچ سو روپے جرمانہ کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو آئندہ ماسک نہ پہننے کی صورت میں گرفتار کرنے کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے ۔لاک ڈاون کی پابندی کے با وجود دکانیں کھلی رکھنے پر2 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے ۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران53 کاروباری مراکز سیل کئے گئے ۔مقررہ اوقات کے بعد سٹور کھولنے پر فوڈ فیسٹیول اور مکہ ڈیپار ٹمنل سٹور کو بھی تالے لگا دیئے گئے ۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر مجموعی طور پر2لاکھ23 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں