پولیو مہم،ضلع ملتان میں 3روز میں 6 لاکھ 88ہزار 892 بچوں کو قطرے پلا دئیے گئے

پولیو مہم،ضلع ملتان میں 3روز  میں 6 لاکھ 88ہزار 892 بچوں کو قطرے پلا دئیے گئے

ضلع ملتان میں پولیو کے خلاف مہم کے پہلے تین ایام میں 6لاکھ 88 ہزار892 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا دئیے گئے ہیں اور مہم کے لئے مقرر کئے گئے ہدف کا91 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے

ملتان (نیوز رپورٹر ) پولیو کے خلاف مہم کے دوران 64 ہزار بچے گھروں پر موجود نہیں تھے ۔ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران بقیہ دو دن بطور کیچ اپ ڈے مہم جاری رہے گی اور مہم کے دوران گھروں پر موجود نہ ہونے والے بچوں کو دوبارہ وزٹ کرکے پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں