ریونیو ریکوری کی 100 فیصد وصولی کیلئے 15 جون کی ڈیڈ لائن

ریونیو ریکوری کی 100 فیصد وصولی کیلئے 15 جون کی ڈیڈ لائن

ریونیو کی وصولی کیلئے کسی دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے زرعی انکم ٹیکس، آبیانہ اور بقایات کی وصولی کیلئے کوششیں تیز کی جائیں،ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ریونیو ریکوری کی سو فیصد وصولی کے لئے 15 جون تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ڈیفالٹرز کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کا حکم دیدیایہ احکامات انہوں نے ریونیو ریکوری کے سلسلے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دئیے ۔اجلاس میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز،سب رجسٹرارز اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔محکمہ ایکسائز اور بلدیاتی اداروں کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے ریونیو واجبات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ریونیو کی وصولی کے لئے کسی دباو کو خاطر میں نہ لایا جائے اور زرعی انکم ٹیکس، آبیانہ اور بقایات کی وصولی کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔انہوں نے بتایا کہ بورڈ آف ریونیو نے بہترین ریکوری پر ریونیو افسران کو اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے 100 فیصد زرعی انکم ٹیکس ریکوری پر ریونیو آفیسران غنی خان اور میاں کو شاباش بھی دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملتان صدر میں 84 فیصد، سٹی97 فیصد، شجاع آباد86 فیصد اور جلالپور پیروالا میں زرعی انکم ٹیکس کی ریکوری100 فیصد ہے ۔اسی طرح تحصیل صدر میں ریونیو بقایاجات کی ریکوری43فیصد،سٹی 56فیصد اور شجاع آبادمیں 59 فیصد ہے جبکہ جلالپور پیروالا میں آبیانہ کی100 فیصد وصولی کر لی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں