ملک وقوم کی ترقی میں میڈیا کا بنیادی کردار:شاہدہ احمد

ملک وقوم کی ترقی میں میڈیا کا بنیادی کردار:شاہدہ احمد

مثبت صحافت معاشرے میں بہتری لاسکتی :پریس کلب میں تقریب سے خطاب

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر+نامہ نگار)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد کی قیادت میں پارٹی کے نمائندہ وفد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کادورہ کیااور نومنتخب عہدیداروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ ملک وقوم کی ترقی میں میڈیا کا بنیادی کردارہے ،مثبت صحافت کے ذریعے معاشرے میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے ،مثبت تنقید سے نکھار پیداہوتاہے ،حکو مت میڈیا کی ترقی اورآزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے ،انہوں نے کہاکہ خانیوال کی مثبت صحافت اورپریس کلب میں جمہوری اقدار قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہاکہ میڈیا جن مسائل کو اجاگر کرتاہے ، انہیں حل کرنے کے لیے نہ صرف پوری توجہ دی جاتی ہے بلکہ تمام وسائل برو ے کارلائے جاتے ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نومنتخب صدر ساجد پرویز،جنرل سیکرٹری رانامحمد سلیم خاں نے خطاب کرتے ہوئے مسزشاہدہ احمد کی علاقے کی تعمیروترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کوششوں کوسراہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں