کوٹ ادو:12گھنٹے کی غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہریوں کااحتجاج

کوٹ ادو:12گھنٹے کی غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہریوں کااحتجاج

گرمی میں عوام بے حال،طویل لوڈ شیڈنگ فوری ختم کی جائے :مظاہرین کا مطالبہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگارقیامت خیز گرمی،کوٹ ادو وگردونواح میں بجلی کی غیر علانیہ طویل فورس لوڈ شیڈنگ جاری،بجلی کی بندش اور گرمی شدت آنے پر شہری چیخ اٹھے ،دورانیہ 12گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا،جس پرشہریوں نے شدید احتجاج کیا،اس وقت کوٹ ادو کے دیہی وسٹی فیڈروں پر 10سے 12گھنٹے کی طویل فورس لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، جس کی وجہ سے کاروبار مکمل ٹھپ ہو کر رہ گئے ،جبکہ گرمی میں شدت آنے پر طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری بے حال ہو گئے ،مظاہرین نے طویل فورس لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں