مستحق بچیوں کو ووکیشنل سروسز فراہم کررہے ہیں :مسرور حیدر

مستحق بچیوں کو ووکیشنل سروسز  فراہم کررہے ہیں :مسرور حیدر

روٹری کلب آف ملتان کے صدر ملک مسرور حیدر نے کہا ہے کہ مستحق بچیوں کو ووکیشنل سروسز فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ ہنر مند بن کر معاشی مسائل حل کر سکیں

ملتان(خبرنگارخصوصی)جلد تربیت مکمل کرنے والی طالبات کو اسناد دی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلب اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کلب سیکر ٹری ممتاز بابر نے کلب کے مکمل ہونیوالے فلاحی منصوبوں بارے بتایا انہوں نے کہا کہ روٹری کلب آف ملتان نے سول ہسپتال بہاولپور کو کورونا وارڈ کے لیے مشین فراہم کی ہے جس کی مالیت ساڑھے چار لاکھ روپے ہے جبکہ روٹری ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی طالبات نے تین ماہ کا کورس مکمل کرلیا ہے۔ اور ان کا امتحان بھی لیا جا چکا ہے انہوں نے دیگر منصوبہ جات پر بھی روشنی ڈالی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں