ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ویکسی نیشن سنٹر قائم ہوگا

ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ویکسی نیشن سنٹر قائم ہوگا

آج افتتاح،سنٹر بننے سے اراکین سمیت ملحقہ مکینوں کو سہولت میسر ہو گی ،صلاح الدین

ملتان (نیوز رپورٹر )ایوان تجارت وصنعت ملتان میں صدر خواجہ صلاح الدین کی زیر صدارت ایوان کے سینئر اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ملتان کے تعاون سے ایوان تجارت و صنعت ملتان کے ممبران ان کے سٹاف،فیملیز اور ورکرز کو کورونا ویکسی نیشن کی سہولت مہیا کرنے کے لیے ایوان تجارت و صنعت ملتان میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر قائم کیا جائے گا جس کا باقاعدہ افتتاح آج 14جون کو ڈیڑھ بجے دن کوایوان کی بلڈنگ میں کیا جائے گا جس سے ملتان ایوان کے اراکین سمیت اردگرد اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں عام پبلک کو بھی کورونا ویکسین لگوانے کی سہولت میسر ہوگی صدر ایوان خواجہ صلاح الدین نے مزید کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تعاون سے ملتان ایوان سمیت چوک کمہارانوالا،انڈسٹریل اسٹیٹ،بی سی جی چوک،نواب پور روڈ،بہاولپور روڈ،بوسن روڈ،ٹاٹے پور اور مظفر آباد کے سمیت شہر کے مختلف نمایاں مقامات پرکورونا ویکسی نیشن سنٹرزقائم کررہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ انڈسٹریل سیکٹر اور عام عوام با آسانی ویکسی نیشن کراسکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں