بچوں سے مزدوری، تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے :مقررین

بچوں سے مزدوری، تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے :مقررین

جو گھرانے بچوں سے مزدوری کرانے پر مجبور ہیں انکے مسائل کو حل کرنا ہوگا

ملتان (خبرنگارخصوصی ) چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے سلسلہ میں آواز دو پروگرام کے تحت ‘‘بچوں سے مزدوری، مستقبل تباہ’’ کے عنوان کے تحت منعقدہ کمیونٹی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان میں بچوں کی مزدوری بہت بڑا مسئلہ ہے ۔ اس سے بچوں، ان کے گھرانوں اور معاشرے پر تباہ کن اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ سینئر رکن آواز ڈسٹرکٹ فورم و صدر انجمن تاجران ملتان خالد محمود قریشی نے کہا کہ بچوں کی مزدوری سے غربت میں کمی اور معاشی ترقی کی طویل مدتی کوششوں کو نقصان ہورہا ہے ۔ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر سید اعجاز رضا، لیبر انسپکٹر نعیم کھرل ، چیئرپرسن دارلامان شیلٹر ہوم شاہد محمود انصاری، سماجی رہنماء ڈاکٹر فاروق لنگاہ ،ڈسٹرکٹ منیجر آواز دو پروگرام فرخ خان نے کہا کہ بچوں سے مزدوری بدترین اقسام ہے ڈسٹرکٹ فورم کے فوکل پرسن جواد امین قریشی و دیگرعابد سعید، عبدالمطلب فرخ، بشری بخش، آصف رشیداور حیدر زمان نے کہا کہ جو گھرانے بچوں سے مزدوری کرانے پر مجبور ہیں انکے درپیش مسائل کو حل کرنا ہوگا۔ بچوں کی لازمی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تربیت کا اہتمام کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں