نشتر میں پیٹ سکین مشین کی تنصیب کیلئے 1 ارب مختص

نشتر میں پیٹ سکین مشین کی تنصیب کیلئے 1 ارب مختص

پی ایم اے ملتان کے صدر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر کے مشین بارے آگاہ کیا تھا، ریذیڈینشل ٹاور کی تعمیر بھی جلد شروع ہوگی، مسعود الرؤف ہراج

ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کاوش ،کینسر کے مریضوں کے لئے بڑی خبر ،نشتر ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لئے پیٹ سکین مشین کی تنصیب کے لئے 1 ارب کی رقم بجٹ میں مختص کر دی گئی،پی ایم اے نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں آواز اٹھائی تھی تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب سندھ بلوچستان سے علاج کے لئے نشتر ہسپتال آنے والے کینسر کے مریضوں کے لئے انتہائی اچھی خبر سامنے آئی ہے جہاں پیٹ سکین مشین کے لئے مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں رقم مختص کر دی گئی ہے اس حوالے سے پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج نے ایک ماہ قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران پیٹ سکین مشین کے حوالے سے آگاہ کیا تھا پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کا کہنا تھا کہ پیٹ سکین کی جلد تنصیب سے کینسر کے مریضوں کے علاج میں مدد ملے گی جبکہ نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش کے لئے ریذیڈینشل ٹاور کی تعمیر بھی جلد شروع کروائی جائیگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں