عید سے ایک روزقبل گھرکے باہرسویا70سالہ بزرگ قتل

عید سے ایک روزقبل گھرکے باہرسویا70سالہ بزرگ قتل

کھیتوں میں سوئے خدابخش کو ملزموں نے چھریوں سے ذبح کیا،لاش ہسپتال منتقل

سکندرآباد،شجاع آباد(نامہ نگار،سٹی رپورٹر) عید سے ایک روز قبل نامعلوم ملزموں نے گھر کے باہر سوئے ہوئے 70سالہ بزرگ کو چھریوں سے ذبح کردیا، ریسکیو نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا، تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی شروع کردی، تفصیل کے مطابق گجوہٹہ کا رہائشی70سالہ خد ابخش اپنے گھر کے باہر کھیتوں میں سوا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزموں نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا، مقتول کی پوری چار پائی خون سے بھری پڑی تھی ،تھانہ سٹی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر ریسکیو کے ذریعے پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں