زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ماس کیمونیکشن کے اسسٹنٹ لائبرین شمس الدین انتقال کر گئے

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ماس  کیمونیکشن کے اسسٹنٹ لائبرین  شمس الدین انتقال کر گئے

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ماس کیمونیکشن کے اسسٹنٹ لائبرین شمس الدین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے بتایا گیا ہے

ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ماس کیمونیکشن کے اسسٹنٹ لائبرین شمس الدین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے بتایا گیا ہے شمس الدین چارماہ قبل کورونا کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد سے ان کی طبعیت نہیں سنبھل سکی اور وہ نشتر کے کورونا وارڈ میں گزشتہ شام انتقال کرگئے ، ان کا نماز جنازہ آج صبح 8 بجے ان کے آبائی علاقے منظور آباد میں ادا کیا جائے گا، شمس الدین کے انتقال پر ریٹائرڈ آفیسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید غفور علی شاہ، مہرمجاہداور دیگر نے جبکہ ایمپلائز یونین کے صدر ملک صفدر حسین ، رانا مدثر اور دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں