یوسف رضا گیلانی کی آمد،ادریس بٹ نے پی پی امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا

یوسف رضا گیلانی کی آمد،ادریس بٹ  نے پی پی امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اپنے صاحبزادے سید علی حیدر گیلانی کے ہمراہ آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں وادی کشمیر ایل اے 42 پیپلز پارٹی کے امیدوار حفیظ بٹ کی انتخابی مہم کے سلسلے معروف سماجی شخصیت محمد ادریس بٹ کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے

ملتان ( سٹاف رپورٹر )اور انہیں اپنے امیدوار کی حمایت کیلئے قائل کرلیا محمد ادریس بٹ نے اپنی برادری سمیت پیپلز پارٹی کے امیدوار حفیظ بٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے محمد ادریس بٹ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنی برادری سمیت حمایت سے پیپلز پارٹی کے امیدوار حفیظ بٹ کی پوزیشن مضبوط اور فتح یقینی ہوگئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں