محرم میں فول پروف سکیورٹی پولیس کی اولین ترجیح :سی پی او

محرم میں فول پروف سکیورٹی پولیس کی اولین ترجیح :سی پی او

جلوس اور مجالس کے دوران ضابطہ اخلاق پر پابندی کو یقینی بنایا جائے ،منیر مسعود

ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ نے پولیس لائنز ملتان میں سٹی ڈویژن، صدر ڈویژن اور گلگشت ڈویژن کے لائسنس داران اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی،ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائشتہ ندیم ان کے ہمراہ تھیں ،سی پی او ملتان نے امن و امان کے قیام میں لائسنس داران اور مذہبی رہنماؤں کے کردار کو سراہاانہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے سی پی او ملتان نے لائسنس داران اور مذہبی رہنماؤں سے کہا کہ آپ لوگوں کا پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہایت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ جلوس اور مجالس کے دوران حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر پابندی کو یقینی بنایا جائے اشتعال اور نفرت انگیز تقاریر یا تحریری مواد کی اشاعت سے گریز کیاجائے مجالس اور جلوس میں وقت کی پابندی کا خصوصی خیال رکھاجائے ۔اس موقع پر مذہبی رہنماؤں کی طرف سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں