کسی کٹھ پتلی کو کشمیر کا سودا کرنیکی اجازت نہیں دینگے :پی پی رہنما

کسی کٹھ پتلی کو کشمیر کا سودا کرنیکی اجازت نہیں دینگے :پی پی رہنما

ن لیگ نے بھی آزاد کشمیر کی عوام کو لاوارث چھوڑا لیکن پی پی نے ہمیشہ جنگ لڑیآج 25 جولائی آزاد کشمیر کیلئے امتحان،الیکشن شفاف ہوئے تو پی پی تمام نشستیں جیتے گی

ملتان(سٹاف رپورٹر)کشمیر کے فیصلے کشمیری عوام کریں، ہم کسی کی ڈکٹیشن نہیں مانتے ،کوئی کٹھ پتلی جماعت کشمیریوں سے ہمارا تعلق نہیں توڑ سکتی، سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جیتنے کی دعا کرتا رہا ہے کسی کٹھ پتلی کو کشمیر کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،(ن)لیگ کی حکومت نے بھی آزاد کشمیر کی عوام کو لاوارث چھوڑا لیکن پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور ماضی گواہ ہے کہ آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئے ہیں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں بات کرنے والے ذرا آئینہ دیکھیں کلبھوشن کو این آر او اسی عمران خان نے دیا ہے آج 25 جولائی آزاد کشمیر کے لئے امتحان ہے ، الیکشن شفاف ہوئے تو یہ نشستیں پیپلز پارٹی کی ہوں گی اور پیپلزپارٹی کے دونوں امیدوار ملتان سے جیتیں گے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم, سٹی صدر ملک نسیم لابر، امیدوار کشمیر ویلی 42 حفیظ بٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، صدر پیپلز لیبر بیورو ملک عاشق بھٹہ،صوبائی ٹکٹ ہولڈر حاجی شاہد رضا صدیقی، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، سینئر نائب صدر سٹی میاں منظور قادری، نائب صدر سٹی نعیم شہزاد بھٹی، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، سینئر نائب صدر کلچر ونگ جنوبی پنجاب کامران مگسی، سینئر نائب صدر خواتین ونگ جنوبی پنجاب رضیہ رفیق، ڈویژنل جنرل سیکرٹری خواتین ونگ نورین قیصر، ملک افتخار علی، طارق کھوکھر، ملک قیصر اعوان، شمشاد سیال، ملک امداد ملنگ، شبانہ گل، اشفاق انصاری, شیخ مقدس علی، خالد انصاری و دیگر نے ملتان میں پولنگ ڈے کی تیاریوں کے سلسلہ میں پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں خواجہ رضوان عالم مہمان خصوصی تھے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا کشمیر سے تین نسلوں کا رشتہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں