ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ کا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ

ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ کا چائلڈ  پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ

رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ کیا

ملتان(خبرنگارخصوصی)سیاسی و سماجی شخصیت رافیعہ ملک بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر عرفان فرید نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ورکنگ اور کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ملک احمد حسین ڈیہڑ بچوں کے ساتھ گھل مل گئے ۔ انہوں نے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی بچوں کے تحفظ اور بیورو کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کاوشوں کو سراہا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں