پولیس کا احتسابی عمل سخت،افسران اس سے بچیں:آر پی او

پولیس کا احتسابی عمل سخت،افسران اس سے بچیں:آر پی او

فرائض اللہ کی خوشنودی اورخلق خدا کو انصاف کی فراہمی کیلئے سر انجام دیں

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے اردل روم کے دوران پولیس افسران و ملازمین کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ پولیس سروس ایک عبادت ہے قانون شکنی کرنے والے پولیس افسران کو سخت احتسابی عمل سے گزرنا پڑتا ہے ضروری ہے کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس کا احتسابی عمل بہت سخت ہے پولیس افسران اس سے بچیں اور فرائض اللہ کی خوشنودی اورخلق خدا کو انصاف کی فراہمی کے لئے سر انجام دیں،اردل روم میں انسپکٹر محمد جہانگیر کی ایک سال سروس ضبطگی کی سزا کو ختم کر دیا ٹی ایس آئی عمران گل نیازی کی سزا سنشور میں تبدیل کردی سب انسپکٹر آصف شہزاد کی سنشور کی اپیل خارج کر دی سب انسپکٹر علی حسن گیلانی کی سزا ختم کرتے ہوئے سنشورکی دو اپیلیں منظور کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں