غیر علاینہ لوڈشیڈنگ،شدید گرمی میں13افرادبیہوش

غیر علاینہ لوڈشیڈنگ،شدید گرمی میں13افرادبیہوش

طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل، شہریوں کا غیر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کامطالبہ

سکندرآباد(نامہ نگار)شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی غیر علاینہ لوڈشیڈنگ مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے خواتین سمیت13افراد بے ہوش، طبی امداد کے لیے نجی ہسپتالوں میں داخل کرادیاگیا ،شہریوں نے غیر علاینہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے کامطالبہ کردیا۔ گزشتہ روز شدید حبس اورگرمی رہی ، بجلی کی غیر علاینہ بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا براحال کردیا ،مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے خواتین سمیت13افراد بے ہوش ہوکرہسپتال پہنچ گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں