خاوند کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی

خاوند کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی

17سالہ مہرین بی بی نے زہریلی گولیاں کھالی تھیں،والد کاکارروائی سے انکار

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)خاوند کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 17 سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، لڑکی کے والد نے کارروائی کرانے سے انکار کردیا،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ، تفصیل کے مطابق موضع کوٹلہ کے رہائشی محمد اسماعیل ماچھی کی بیٹی مہرین بی بی کی شادی رشتہ دار فرید ماچھی کے بیٹے اعجاز حسین سے ہوئی تھی ،2 روز قبل اعجازحسین ماچھی نے بیوی کواپنے والد غلام فرید ماچھی کے لیے روٹی پکا کر دینے کا کہا،روٹی دینے میں دیر کرنے پر اعجاز حسین نے بیوی مہرین بی بی کو ڈانٹا جس سے دلبرداشتہ ہو کر وہ کمرے میں چلی گئی اور گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں، جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی، تشویشناک حالت کے باعث اسے تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال لایا گیا تاہم حالت ٹھیک نہ ہونے پر اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں