ڈکیتی مزاحمت پر شہر ی قتل کیس ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری

ڈکیتی مزاحمت پر شہر ی قتل کیس  ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں

ملتان(کورٹ رپورٹر)عدالت نے ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ کی آئندہ سماعت 3 اگست کو عدالت کے روبرو پیش کریں۔ فاضل عدالت نے تھانہ مظفر آباد میں درج مقدمہ سرکار بنام محمد شوکت میں پیش نہ ہونے والے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں