9 سالہ بچہ ٹریکٹرروٹرہل کی زد میں آکر جاں بحق

9 سالہ بچہ ٹریکٹرروٹرہل کی زد میں آکر جاں بحق

محمد نوید کھیلتے ہوئے حادثہ کاشکارہوا، لاش آر ایچ سی خانگڑھ منتقل

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)خانگڑھ کے علاقہ بستی جھوک میں 9 سالہ بچہ ٹریکٹر روٹرہل کی زد میں آنے سے جاں بحق ہوگیا، تفصیل کے مطابق بستی جھوک کے علاقہ میں 9سالہ بچہ محمد نوید کھیلتے ہوئے ٹریکٹر روٹر ہل کے نیچے آکرجان کی بازی ہارگیا، علاقہ مکینوں نے واقعہ کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی ،جس پر ریسکیو ٹیم نے بچے کی لاش کو آر ایچ سی خانگڑھ منتقل کردیا ،ورثا کی جانب سے واقعہ پر پولیس کارروائی کی جانے کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں