پارکنگ سٹینڈ پر اوورچارجنگ ، تاجروں کاٹھیکیدار کیخلاف احتجاج

 پارکنگ سٹینڈ پر اوورچارجنگ ، تاجروں کاٹھیکیدار کیخلاف احتجاج

گردیزی مارکیٹ میں موٹرسائیکل کے 10جبکہ گاڑی کے 20روپے لینے کا ٹھیکہ دیا گیا عبدالستارموٹرسائیکل کے 20کار کے 50روپے لے رہا ،ٹھیکہ معطل کیا جائے ،مظاہرین

ملتان ( نیوز رپورٹر )گردیزی مارکیٹ کے تاجروں نے پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکیدار عبدالستار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔تفصیل کے مطابق میٹروکارپوریشن افسران کی سرپرستی میں اوورچارج کرنے پر انجمن تاجران ملتان شہر کے ترجمان عامر رئوف اورحسن بھٹہ کی قیادت میں گردیزی مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر عامر رئوف،حسن بھٹہ نے کہا کہ ٹھیکیدار کو موٹر سائیکل کے 10روپے اور گاڑی کے 20روپے لینے کا ٹھیکہ دیا گیا لیکن ٹھیکہ کے برعکس موٹر سائیکل کے 20روپے اور گاڑی کے 50روپے کھلم کھلا زبردستی تاجروں سے وصول کررہا ہیں جس کی شکایت سی اومیٹروپولیٹن اور کمشنر ملتان کو دی گئی جس پر محکمہ میں موجودکالی بھیڑوں نے ٹھیکیدار کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنا دی ، تاجر برادری نے ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اوورچارج کرنے والے ٹھیکیدار عبدالستار اور محکمہ کے افسران کو ناجائز سرپرستی کرنے پر معطل کیا جائے اور تاجروں کو فری پارکنگ کی سہولت دی جائے ،احتجاجی مظاہرہ میں فرقان،نعیم جاوید،نوید،ندیم،اسلم ودیگر تاجر رہنماشریک تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں