کرنٹ نے مزدور اور مدرسے کے طالبعلم کی جان لے لی

 کرنٹ نے مزدور اور مدرسے کے طالبعلم کی جان لے لی

مزدورظفر کو لینٹر ڈالتے بجلی کی تار ،طالبعلم کوپنکھے کے راڈ کو ہاتھ لگانے پرکرنٹ لگا

خانیوال،خان گڑھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)لینٹر ڈالنے کے دوران مزدور جبکہ مدرسے میں طالب علم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق خانیوال میں کمبوہ چوک کے نزدیک ایک دکان کا لینٹر ڈالا جارہا تھااور مزدور وہاں پر پانی لگا رہے تھے اس دوران اوپر سے گزرنے والی تاروں کی وجہ سے ان کو کرنٹ لگ گیا جس سے ایک مزدور ظفر رحمانی سکنہ جیمس آباد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔دوسری طرف روہیلانوالی کے نواح بستی لکھو ٹبہ کے ابراہیم کو مدرسہ کے صحن میں لگے پنکھے کے آہنی راڈ سے کرنٹ لگا اور وہ دم توڑگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں