نشترہسپتال ملتان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد20ہو گئی

نشترہسپتال ملتان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد20ہو گئی

کورونا سے ابتک 871افراد کی اموات ہو چکیں ،50کی رپورٹس کا انتظار

ملتان(نیوز رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواتفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،یوں یکم اپریل 2020 سے 29 جولائی 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 871 ہے ،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے جن میں سے 11 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے ,جبکہ کورونا کے شبہ میں 50 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں