جسم فروشی پر مجبور کرنے کیلئے خاتون کا 12سالہ بیٹا اغوا

جسم فروشی پر مجبور کرنے کیلئے خاتون کا 12سالہ بیٹا اغوا

سکینہ حسینی نے خاتون رانی کو دبئی بھی بھیجا ،خاتون کی اعلی ٰحکام سے دادرسی کی اپیل

سکندرآباد(نامہ نگار)شجاع آباد کی رہائشی بیوہ خاتون کو گھریلو کام کاج کرانے کے بہانے ملتان کی آنٹی نے جسم فروشی کے دھندے پر لگا دیا ،پیسے کی ہوس میں دبئی بھیج دیا اور 12سالہ لڑکے کو اغوا کر کے بلیک میل کرتی رہی ،دوبارہ لاہور میں فروخت ہونے سے پہلے خاتون موقع پاکر بھاگ نکلی اورشجاع آباد پہنچ گئی ،تھانے میں بھی انصاف نہیں مل رہا ۔تفصیلات کے مطابق شجاع آباد بائی پاس کی رہائشی خاتون رانی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چند سال قبل اس کا شوہر ناصر فوت ہوگیا ، جس کے بعد ملتان شاہ ٹاؤن کی رہائشی خاتون سکینہ حسینی کے گھربچے سمیت نوکری کرلی اورچند دن بعد جسم فروشی تک لے آئے ،مجھے دبئی میں بھیجا گیا تاہم میری بیٹی کے بیمار ہونے پر واپس آگئی اب فرار ہوئی تو میر ے 12سالہ بیٹے شاہ نواز کواغواکرکے مجھے بلیک میل کیا جارہاہے ۔وزیراعلیٰ اور اعلیٰ پولیس حکام مجھے انصاف دلائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں