ایم ڈی اے کے نئے ڈی جی قیصر سلیم نے چارج سنبھال لیا

ایم ڈی اے کے نئے ڈی جی قیصر سلیم نے چارج سنبھال لیا

شہر کی خوبصورتی،ادارہ کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ،قیصر سلیم

ملتان( وقائع نگار خصوصی )ایم ڈی اے میں نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل قیصر سلیم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ انہوں نے بطور ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے فرائض منصبی انجام دینے شروع کر دئیے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار اورڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈٖی اے شاکر عباس بزدار سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقعہ پر رانا عبدالجبار اور شاکر عباس بزدار نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو نئی تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے چیئر مین اور تما م آفیسرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی اے میں ٹیم ورک کی صورت میں کام کریں گے ۔ تمام آفیسرز اور ملازمین کو ساتھ لیکر چلوں گا۔ ملتان شہر کی خوبصورتی اور ایم ڈی اے کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں