سالی سے زیادتی ،حاملہ ہونے پر ملزم فرار،مقدمہ درج

سالی سے زیادتی ،حاملہ ہونے پر ملزم فرار،مقدمہ درج

اصغر 16سالہ لبنیٰ کو ڈراتا دھمکاتا رہا، ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) نجی یونیورسٹی کا ملازم یتیم سالی کو ڈرا دھمکا کر ہوس کا نشانہ بناتا رہا ،کئی ماہ کا حمل ظاہر ہونے پر بھید کھل گیا ۔ پیر مراد کے رہائشی خلیل احمد نے پولیس کو اپنی تحریری درخواست میں بتایاکہ نجی یو نیورسٹی کے ملازم اصغر علی کمانڈو سکنہ چک نمبر 93 ڈبلیو بی سے میری بھتیجی مصباح کی چند سال قبل شادی ہوئی،ان کے تین بچے ہوئے ،اس دوران اصغر اپنی بیوی کی بیماری کا بہانہ کرکے میرے مرحوم بھائی کی چھوٹی بیٹی ،میری بھتیجی اور اپنی سالی 16سالہ لبنیٰ کو اپنے گھر لے جاتارہا اوروہاں اسے ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔30جولائی کو میرے گھر پر میری بھتیجی کو اصغر نے تشددکا نشانہ بنایا تو یہ بھید کھلاکہ وہ زیادتی کرتارہا اور میری بھتیجی حاملہ ہے ،ملزم وہاں سے فرار ہوگیا ۔تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ اصغر کمانڈر ماضی میں مسلم لیگ ن کا سرگرم رکن تھا اور اسے لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ نے نجی یونیورسٹی میں ملازمت دلوائی تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں