ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر سے اہم ریکارڈ چوری

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر سے اہم ریکارڈ چوری

پولیس نے دو سکیورٹی گارڈز کو چوروں کی معاونت پرحراست میں لے لیا

ملتان (خبرنگارخصوصی)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر سے اہم ریکارڈ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ کار سوار چور شعبہ آئی ٹی سے اہم ریکارڈ چوری کر کے رفو چکر ہو گئے ، پولیس نے دو سکیورٹی گارڈز کو چوروں کی معاونت کے جرم میں حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے - پولیس نے ملزمان کا سراغ لگانے کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تحویل میں لے لی ہے - تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے پیوستہ رات کو تین کار سوار ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے دفتر داخل ہوئے اور سکیورٹی گارڈز کی معاونت سے آئی ٹی روم سے اہم ریکارڈ چوری کر کے فرار ہو گئے ، ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے چوروں کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ پرانی کوتوالی درخواست دے دی ہے جبکہ چوروں کی معاونت میں ملوث سکیورٹی گارڈ اختر سمیت دو افراد کو پولیس نے گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے دفتر کے اندر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تحویل میں لے لی ہے ، جس کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں