کوٹ ادو :2منشیات فروش گرفتار،65لٹرشراب برآمد

کوٹ ادو :2منشیات فروش گرفتار،65لٹرشراب برآمد

34لاکھ کے جعلی چیک دینے پرملزم کاشف اورعلی عثمان کیخلاف مقدمات

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 65لٹرشراب برآمدکرلی،34لاکھ کے 2جعلی چیک دینے پر 2ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ،سٹی پولیس نے دوران گشت وارڈ نمبر 9 کے صدام راجپوت کو گرفتار کرکے اس سے 35 لٹر دیسی شراب ،چوکی قصبہ گجرات کے سب انسپکٹر مریدحسین نے ملزم محمد شہزاد سے 30لٹر دیسی شراب قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر لئے ۔موضع سناواں کے محمد قیصر سپل سے اس کے دوست کاشف کھرنے 8لاکھ ادھار لے کر بدلے میں جعلی چیک جبکہ لال میر کے محمد فاروق کھوکھرسے اس کے دوست علی عثمان کٹ نے 26 لاکھ ادھار لے کر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں