شاہراہوں،چوکوں کی ری ڈیزائننگ کا منصوبہ کاغذوں تک محدود

 شاہراہوں،چوکوں کی ری ڈیزائننگ کا منصوبہ کاغذوں تک محدود

افسران فوٹو سیشن کیلئے بوسن روڈ،مختلف شاہراہوں کے دوروں میں مصروف شاہراہوں کی موجودہ ڈیزائننگ میں تبدیلی نا گزیر ،ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ملتان ترقیاتی ادارہ کے افسران نے شہر کی اہم شاہراہوں اور چوکوں کی ری ڈیزائننگ کے منصوبے کو کاغذوں تک محدود کر دیا ، سڑکوں اور چوکوں کی ری ڈیزائننگ پر عملی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے ،افسران فوٹو سیشن کے لئے بوسن روڈ سمیت مختلف شاہراہوں کے دوروں میں مصروف ہیں - گزشتہ دو سال سے اس منصوبے پر کام شروع نہ ہونے سے ٹریفک کے مسائل مزید بڑھ چکے ہیں ، بوسن روڈ ، سیداں والا بائی پاس اور ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کے دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے ، جبکہ ماڈل ٹاؤن چوک ، فیض عام چوک اور اعوان چوک کی تزئین و آرائش بھی التواء کا شکار ہے ،شہریوں نے ٹریفک مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ، اس حوالے سے ملتان ترقیاتی ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل قیصر سلیم کا کہنا ہے کہ ٹریفک مسائل حل کرنے کے لئے شاہراہوں کی موجودہ ڈیزائننگ میں تبدیلی نا گزیر ہے ، ابتدائی طور پر چونگی نمبر 9 اور نجی مال پر دیے گئے یو ٹرن کو تبدیل کر کے نتائج اور کارکردگی چیک کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں