پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام:شہری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام:شہری

عوام کو زندہ در گو کردیا ،گھریلو اخراجات میں گھر گھر جھگڑے ہو رہے ہیں,حکمرانوں کے دعوے بے بنیاد ثابت ،خدارا عوام پر رحم کیا جائے ،ردعمل

سرگودھا(نامہ نگار ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پر شہری پھٹ پڑے ، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادراناحاکم خان ،جاویداحمدچیمہ ،چوہدری محمداسلم ،ملک عابدحسین اعوا ن،حسن رضابھٹی ایڈوکیٹ ،پروفیسر خالد محمود عارف، محمد بلال خان، مرزا الیاس بیگ، و دیگر نے قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے ہیں۔ مہنگائی کے مارے ہوئے لوگ ابھی سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مزید مہنگائی کی آگ کو بھڑکا دیا ہے حکومتی پالیسیوں نے گھر گھر لڑائی کروادی ہے کہیں پر بجلی کے بلوں کی ادائیگی پر جھگڑا ہے تو کہیں پر بچوں کی سکول فیسوں پر لڑائی ہورہی ہے اور کہیں گھریلو اخراجات کے عدم توازن پر میاں بیوی بچے دست و گریباں ہیں ہر گزرتے دن کیساتھ مہنگائی کیساتھ سورج طلوع ہورہا ہے جس کی وجہ سے لوگ ذہنی طور پر مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں حکومت کی ناقص کارکردگی اور نااہلی کے باعث مہنگائی کا طوفان برپا ہے جس سے عام آدمی کا جینا دوبھر ہوکر رہ گیا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے حکمرانوں کے تمام تر دعوے بے بنیاد ثابت ہورہے ہیں ،خدارا عوام پر رحم کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں