شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کام رواں ماہ مکمل کر لیا جائیگا:شفقت رضا

 شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کام رواں ماہ مکمل کر لیا جائیگا:شفقت رضا

پارک میں ٹریک،گزیبو،باؤنڈری وال اور ٹوائلٹ بلاک کو مکمل کر لیا گیا ہے

ملتان(خبرنگارخصوصی)ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کام رواں ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔پارک میں ٹریک،گزیبو،باؤنڈری وال اور ٹوائلٹ بلاک کو مکمل کر لیا گیا ہے ۔لائن سکیپنگ کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔گرین بیلٹس پر پودوں کی تراش خراش اور پانی کی فراہمی جاری ہے ۔جناح پارک کا کنٹرول پی ایچ اے کے پاس رہے گا۔پارک کے انتظامی امور خود چلائیں گے ان خیالات کا اظہا انہوں نے شاہ شمس پارک اور جمیل آباد گرین بیلٹس اور ناردرن بائی پاس کے دورہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی اور دیگر آفیسران اور ٹھیکیدار بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں