پٹرول کی قیمت بڑھا کر خودکشیوں پر مجبور کیا جارہا :مظہر عباس

پٹرول کی قیمت بڑھا کر خودکشیوں پر مجبور کیا جارہا :مظہر عباس

چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے لائرز ونگ کے مرکزی صدر ساجد ایزدی سنپال ایڈووکیٹ سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار ملتان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا

ملتان (کورٹ رپورٹر) چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے لائرز ونگ کے مرکزی صدر ساجد ایزدی سنپال ایڈووکیٹ سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار ملتان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام پہلے غربت سے مر رہے ہیں اوپر سے حکومت نے پٹرول کی قیمت بڑھا کر لوگوں کو بغاوت اور خودکشیوں پر مجبور کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا اگر حکومت مہنگائی کم نہیں کرتی اور تیل کی قیمتیں واپس نہیں لیتی تو سرائیکستان نوجوان تحریک ملک بھر میں مظاہرے کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں