نادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان میں ای ٹیلیفونک کچہری کا انعقاد

 نادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان میں ای ٹیلیفونک کچہری کا انعقاد

ڈائریکٹر جنرل نادرا ملتان ریجن میجر (ر) عمران علی خان کی سربراہی میں نادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان میں ای ٹیلیفونک کچہری کا انعقاد کیا گیا

ملتان( وقائع نگار خصوصی )ڈائریکٹر جنرل نادرا ملتان ریجن میجر (ر) عمران علی خان کی سربراہی میں نادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان میں ای ٹیلیفونک کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) عبداللہ اسلم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آپریشنز) محمد شاذر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (کوآرڈی نیشن) عمیر خالد شیروانی بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل نے ٹیلی فون پر صبح 11 بجے سے 1 بجے تک عوام کے مسائل سنے ، مسائل کے حل کیلئے انہوں نے فوری طور پر متعلقہ افسر کو احکامات بھی جاری کیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں