نادہندگان کی جائیدادوں کی خرید و فروخت پر پابندی

 نادہندگان کی جائیدادوں کی خرید و فروخت پر پابندی

984 نادہندگان کی جائیداد قرقی کے وارنٹ جاری کردیئے :اے سی صدر

ملتان (وقائع نگار خصوصی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ریونیو ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے ، اس سلسلے میں عرصہ دراز سے سرکاری واجبات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کو قانون کے شکنجے میں لانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے تحصیل صدر کے 984 نادہندگان کی جائیدادوں کو بلاک کرکے قرقی کے وارنٹ بھی جاری کردیئے ۔گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر صدر کی زیر صدارت اجلاس میں شکنجہ مزید تنگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے سی عدنان بدرنے کہا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری نادہندگان کے خلاف بھرپور کارروائی کا ٹاسک دیا ہے ۔ریونیو افسران تمام نادہندگان کے نام عوامی مقامات پر آویزاں کریں۔عدنان بدر نے کہا کہ نادہندگان کی جائیدادوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ اگلے مرحلے میں قانونی کارروائی کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں