وجھیانوالہ :اکلوتا فلٹر واٹرپلانٹ کتوں کی آماجگاہ بن گیا

وجھیانوالہ :اکلوتا فلٹر واٹرپلانٹ کتوں کی آماجگاہ بن گیا

تجاوزات کی بھرمار،پارکنگ ندارد ،گلیاں جوہڑمیں تبدیل ،ذمہ دارخاموش

وجھیانوالہ (نامہ نگار)50چکوک کا مرکز قصبہ وجھیانوالہ بدستور ترقیاتی کاموں سے محروم ہے ۔تفصیلات کے مطابق وجھیانوالہ پچاس چکوک کا مرکز ہے لیکن ترقیاتی کاموں سے محروم ہے ،اڈے پر غیر فعال انجمن تاجران کی وجہ سے مین چوک کا نظام درہم برہم ہے ،ہرطرف تجاوزات کی بھرمار ہے جو بھی مارکیٹ نئی بنتی ہے اس میں پارکنگ نہیں ہوتی ،گاڑیاں سڑکوں پر پارک کی جاتی ہیں۔وجھیانوالا کا اکلوتا فلٹر پلانٹ آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن کر وجھیانوالہ کی سیاسی قیادت کو منہ چڑارہے ہیں ، دوسری طرف گاؤں کی ہر گلی جوہڑ کا روپ دھارے ہوئے ہے ، لوگوں نے سڑک کو توڑ کر جگہ جگہ جمپ بنا دئیے ہیں جس کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کا گاؤں میں داخل ہونا دشوار ہے ۔ گاؤں کے دونوں نمبرداروں نے گاؤں کے معاملے میں چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے اور گاؤں میں کسی قسم کی کوئی کمیٹی موجود نہیں جس کی وجہ سے سابقہ ادوار میں بنے ہوئے ترقیاتی منصوبے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ قصبے کے باسیوں نے اعلیٰ حکا م سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں