گھی کی قیمتوں میں اضافہ،مہنگائی سے مزدورطبقہ بے بس

 گھی کی قیمتوں میں اضافہ،مہنگائی سے مزدورطبقہ بے بس

3 سال میں مہنگائی و بیروز گاری میں جس قدر اضافہ ہوا، اسکی مثال نہیں ملتی :عوام

گگو منڈی(نمائندہ دنیا+نامہ نگار)مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں، گھی اور کوکنگ آ ئل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ مزدور طبقہ نے دہائی دیتے ہوئے بتایاکہ موجودہ حکومت کے دور میں صرف مہنگائی اور بے روز گاری نے ترقی کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے جن میں ریڑھی بان ،ٹیلرز ،آ ٹو مکینک ،دکاندار ،ملازم پیشہ ،پھل فروش اور دیگر شامل تھے سے گزشتہ روز موجودہ حکومت کی 3 سالہ کارکردگی کے بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے متفقہ طور پر ایک ہی جواب دیا کہ گزشتہ 3 سالہ دور میں مہنگائی اور بے روز گاری میں جس قدر اضافہ ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، ان دونوں شعبوں میں اتنی تیز رفتاری سے ترقی ہوئی ہے کہ عام آ دمی اس کا ساتھ نہیں دے سکتا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے معاشی ترقی کا پول کھول دیا ہے جبکہ گھی 350روپے کلو، چینی 115روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ، حکومت ان کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ، عوام نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے حکومت چھوڑنے کا اعلان کریں اور ملک میں فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں